صحابہ کرام ؓ کا ایمان

گھر میں داخل ہوتے وقت اور گھر سے نکلتے وقت نوافل کا اہتمام

حضرت عبدالرحمن بن اَبی لیلیٰکہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداﷲ بن رواحہ ؓ (کے بعد ان) کی بیوی سے شادی کی۔ اس نے ان کی بیوی سے ان کے کسی خاص عمل کے بارے میں پوچھا۔ اس نے کہا: وہ جب بھی گھر سے باہر جانے کا ارادہ کرتے تو دو رکعت نماز پڑھتے اور جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو بھی دو رکعت نماز پڑھتے، اپنے اس معمول کو کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔1