صحابہ کرام ؓ کے بیانات

غیبت کی برائی میں حضورﷺ کا بیان

حضر ت بَرَا ء ؓ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ حضورﷺ نے ایسی اونچی آواز سے بیا ن فرمایا کہ گھروں میں پر دے میں بیٹھی ہوئی جوان لڑکیوں نے بھی سن لیا۔ آپ نے فر مایا: اے وہ لوگو جو زبان سے ایمان لائے ہیں اور ابھی ایمان ان کے دل میں داخل نہیںہوا! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور اُن کے چھپے عیوب تلاش نہ کیا کرو،کیوںکہ جو اپنے بھا ئی کے پوشیدہ عیب تلاش کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے عیب تلاش کرے گااور اللہ جس کے پوشیدہ عیب تلاش کرنے لگے گااسے اس کے گھر کے بیچ میں بھی رُسوا کرکے چھوڑے گا۔1 طبرانی میں حضرت ابنِ عباس ؓ سے اسی جیسی روایت منقول ہے، لیکن اس کے الفاظ یہ ہیں کہ ایمان والوں کو تکلیف نہ پہنچاؤ اور اُن کی چھپی ہوئی خرابیاں تلاش نہ کرو،کیوںکہ جو اپنے مسلمان بھائی کی چھپی ہوئی خرابی تلاش کرے گا اﷲتعالیٰ اس کا پر دہ پھاڑ دیں گے اور اسے رسوا کر دیں گے۔2