صحابہ کرام ؓ کے بیانات
حضرت ابوموسیٰ اَشعری ؓکا بیان
حضرت قسامہ بن زُہَیر کہتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت ابوموسیٰ ؓ نے بصرہ میں لوگوں میں بیان فرمایا جس میں ارشاد فرمایا:
اے لوگو! رویا کرو، اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی شکل ہی بنا لیا کرو، کیوںکہ جہنم والے اتنا روئیں گے کہ ان کے آنسو ختم ہوجائیں گے، پھر وہ خون کے اتنے آنسو روئیں گے کہ اگر ان آنسوئوں میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی چل جائیں۔ 3