صحابہ کرام ؓ کے بیانات

حضرت ابنِ عباس ؓ کا بیان

حضرت شقیق کہتے ہیں: حضرت ابنِ عباس ؓ ایک مرتبہ موسمِ حج کے امیر تھے۔ انھوں نے ہم میں بیان فرمایا۔ انھوں نے سورئہ بقرہ شروع کردی، آیتیں پڑھتے جاتے تھے اور ان کی تفسیر کرتے جاتے تھے۔ میں اپنے دل میں کہنے لگا:نہ تو میں نے ان جیسا آدمی دیکھا اور نہ ان جیسا کلام کبھی سنا، اگر فارس اور روم والے ان کا کلام سن لیں تو سب مسلمان ہوجائیں۔ 4