صحابہ کرام ؓ کی غیبی تائید

دشمنوں کا زمین میں دھنس جانا اور ہلاک ہونا

حضرت بریدہ ؓ فرماتے ہیں: ایک کافر نے جنگِ اُحُد کے دن کہا: اے اللہ! اگر محمد (ﷺ) حق پر ہیں تو مجھے زمین میں دھنسادے۔ چناںچہ وہ اسی وقت زمین میں دھنس گیا۔ 3 حضرت نافع بن عاصم کہتے ہیں: بنو ہُذَیل کے عبداللہ بن قَمِئَہ نے حضورﷺ کے چہرے کو زخمی کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک بکرا مسلط کردیا جس نے اسے سینگ مار مار کر مار ڈالا۔ 4