جنازے کا بیان

اللہ تعالیٰ کے بارے میں نیک گمان رکھنا واجب ہے

بیمار اور قریب المرگ ہونے کی صورت میں مسلمان کا اللہ کے بارے میں اچھا گمان ہونا چاہیے کہ وہ رحم کرے گا اور عذاب نہیں دے گا یا مغفرت فرمائے گا اور مؤاخذہ نہیں کرے گا اور یہ کہ اس کی مغفرت وسیع ہے اور اس کی رحمت ہر چیز کو شامل ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((لَا یَمُوتَنَّ أَحَدُکُمْ إِلَّا وَھُوَ یُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللّٰہِ)) ’’تمھارے ایک کو اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ عزوجل کے ساتھ اچھا گمان رکھتا ہو۔‘‘[1]