جنازے کا بیان

نماز جنازہ سے پیچھے رہ جانے والے شخص کا حکم

اگر کوئی شخص بعض تکبیرات میں شامل نہ ہو سکا ہو تو اگر وہ چاہے تو امام کے سلام کے بعد باقی تکبیرات پوری کرے اور چاہے تو امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دے،اس لیے کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے پوچھا:اگر بعض تکبیرات میں سن نہ سکوں تو کیا کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا سَمِعْتِ فَکَبِّرِي،وَمَا فَاتَکِ فَلَا قَضَائَ عَلَیْکِ))’’جو سن لے تکبیر کہہ اور جو نہ سن سکے،اس کی تیرے اوپر قضا نہیں ہے۔‘‘[3] اس روایت سے صاحب ’’المغنی‘‘نے استدلال کیا ہے مگر اس کے ماخذ کا مجھے پتہ نہیں چل سکا۔