جنازے کا بیان
نماز جنازہ کی دعائیں
اس سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت سی دعائیں مروی ہیں،ان میں سے جو بھی پڑھ لیں درست ہے۔چند ایک یہ ہیں:
((اَللّٰھُمَّ!إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِي ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جِوَارِکَ،فَقِہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ،وَأَنْتَ أَھْلُ الْوَفَائِ وَالْحَقِّ،اَللَّھُمَّ!فَاغْفِرْلَہُ وَارْحَمْہُ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ))
’’اے اللہ!فلاں کا بیٹا فلاں تیری حفاظت اور تیری ہمسائیگی میں ہے،پس اسے قبر کی آزمائش اور جہنم کے عذاب سے بچا تو وفا اور حق والا ہے،اے اللہ!اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم کر،یقینا تو ہی بخشنے والا،رحم کرنے والا ہے۔‘‘[2]
((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَ صَغِیرِنَا وَکَبِیرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا،اَللّٰھُمَّ!مَنْ أَحْیَیْتَہُ مِنَّا فَأَحْیِہِ عَلَی الإِْسْلَامِ،وَمَن تَوَفَّیْتَہُ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الإِْیمَانِ،[اَللّٰھُمَّ!لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہُ]))
’’اے اللہ!ہمارے زندہ،ہماری میت،ہمارے حاضر وغائب،ہمارے چھوٹے،بڑے اور ہمارے مردوں اورعورتوں کی مغفرت کر۔اے اللہ!جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے،اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے تو ہم میں سے وفات دے اسے ایمان پر وفات دے۔اے اللہ!ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کر۔‘‘[3]
اگر میت نابالغ بچہ ہو تو یہ کہے:’اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لِوَالِدَیْہِ سَلَفًا وَّذُخْرًا وَّفَرَطًا وَّثَقِّلْ بِہِ مَوَازِینَھُمْ،وَأَعْظِمْ بِہِ أُجُورَھُمْ،وَلَا تَحْرِمْنَا وَإِیَّاھُمْ أَجْرَہُ،وَلَا تَفْتِنَّا وَإِیَّاھُمْ بَعْدَہُ،اَللّٰھُمَّ!أَلْحِقْہُ بِصَالِحِ سَلَفِ الْمُؤْمِنِینَ فِي کَفَالَۃِ إِبْرَاھِیمَ،وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہِ وَأَھْلًا خَیْرًا مِّنْ أَھْلِہِ،وَعَافِہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ‘
’’اے اللہ!اسے اس کے والدین کے لیے پیش رو،ذخیرہ اور آگے جانے والا بنا اور اس کے ذریعے سے ان کا ترازو بھاری کر اور انھیں اجر عظیم عطا کر،ہمیں اور انھیں اس کے اجر سے محروم نہ کر اور نہ ہی ہمیں اور انھیں اس کے بعد آزمائش میں ڈال۔اے اللہ!اسے پہلے جانے والے صالح ایمان داروں کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کی کفالت میں ملا دے[1] اسے اس کے گھر سے بہتر گھر دے اور اسے اس کے اہل سے بہتر اہل دے اور اسے آزمائش قبر اور عذاب جہنم سے عافیت عطا فرما۔‘‘[2]