جنازے کا بیان

قبر پر مساجد بنانے کی حرمت

قبروں پر مسجدیں بنانا اور قبرستان میں چراغ جلانا بھی حرام ہے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’لَعَنَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِینَ عَلَیْھَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ‘’’اللہ نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں اور ان پر مسجدیں بنانے اور چراغ جلانے والوں پر لعنت کی ہے۔‘‘[3] نیز فرمایا:((لَعَنَ اللّٰہُ الْیَھُودَ وَالنَّصَارٰی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیائِ ھِمْ مَّسَاجِدَ)) ’’اللہ نے یہود و نصاریٰ پر لعنت کی ہے کہ انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنالیا تھا۔‘‘[4]