جنازے کا بیان

قبر کھول کر ہڈیاں نکالنا اور انھیں دوسری جگہ منتقل کرنا حرام ہے

قبروں کو اکھیڑنا اور ہڈیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا یا قبر میں مدفون کو نکالنا حرام ہے،الا یہ کہ کوئی شدید ضرورت لاحق ہو جائے،مثلاً:غسل کے بغیر دفنا دیا گیا ہو،اسی طرح ایک شہر سے میت کو دوسرے شہر میں منتقل کرنا بھی درست نہیں ہے،الا یہ کہ حرمین شریفین(مکہ ومدینہ)یا بیت المقدس میں منتقل کیا جائے تو جائز ہے۔اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’اِدْفِنُوا الْقَتْلٰی فِي مَصَارِعِھِمْ‘’’مقتولوں کو ان کے گرنے کی جگہ میں ہی دفن کرو۔‘‘[5]