جنازے کا بیان

تعزیت کرنا مستحب ہے

اہل میت کے ہاں،خواہ مرد ہوں یا عورتیں،تین دن تک تعزیت کرنا بہتر ہے۔اور تعزیت دفن سے پہلے اور بعد ازاں بھی جائز ہے۔الا یہ کہ کوئی فرد غائب ہو تو تاخیر میں کوئی حرج نہیں ہے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((مَا مِنْ مُّؤْمِنٍ یُّعَزِّي أَخَاہُ بِمُصِیبَۃٍ إِلَّا کَسَاہُ اللّٰہُ سُبْحَانَہُ مِنْ حُلَلِ الْکَرَامَۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) ’’جو مومن مصیبت میں اپنے بھائی کو تسلی دلائے،اللہ عزوجل اسے قیامت کے دن عزت کا لباس پہنائے گا۔‘‘[1]