جنازے کا بیان

میت کے لیے قرآن پڑھنا

اگر کوئی شخص مسجد یا گھر میں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے اور تلاوت سے فارغ ہو کر اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے میت کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کرتا ہے اور اس تلاوت قرآن پاک کو(قبولیت دعا کا)وسیلہ بناتا ہے تو جائز ہے۔لیکن پڑھنے والوں کا میت کے گھر میں جمع ہونا اور قراء ت کرنا اور قراء ت کا ثواب میت کو ہدیہ کرنااور پڑھنے والوں کو اجرت ومزدوری دینا،یہ طریقہ بدعت ہے،جس کا ترک کرنا ضروری ہے اور مسلمان بھائیوں کو اس سے اجتناب اور دور رہنے کی تلقین کرنا لازم ہے۔اس امت کے سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم میں یہ طریقہ رائج نہیں تھا اور نہ امت کے اچھے زمانوں میں اس پر عمل رہا ہے اور جو کام امت کے اولین طبقہ میں نہیں ہوا،وہ بعد کے لوگوں کے لیے شریعت اور دین نہیں بن سکتا۔