جنازے کا بیان
قبروں کی زیارت کرنے والا کون سے الفاظ استعمال کرے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع غرقد کے قبرستان میں جاتے تو یہ دعا پڑھتے:
((اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ أَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُسْلِمِینَ،وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُونَ،أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَّنَحْنُ لَکُمْ تَبَعٌ،أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ لَنَا وَلَکُمْ))
’’اے قبرستان کے مسلمانو اور مومنو!تم پر سلام ہو،بے شک ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں۔تم پہلے چلے گئے،ہم تمھارے بعد میں آئیں گے۔ہم اللہ سے اپنے لیے اور تمھارے لیے عافیت طلب کرتے ہیں۔‘‘[3]