حج اور عمرے کا بیان
حج اور عمرے کی حکمت
حج وعمرہ کے نتیجہ میں انسان کا نفس گناہوں کے اثرات سے پاک ہو جاتا ہے اور دارِ آخرت میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے اعزازات حاصل کرنے کا اہل اور مستحق بن جاتا ہے،جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’مَنْ حَجَّ ھٰذَا الْبَیْتَ فَلَمْ یَرْفُثْ وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ‘
’’جس شخص نے اس گھر کا حج کیا اور جنسی باتوں میں انہماک اور نافرمانی سے اجتناب کیا وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہوگیا جیسا کہ وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔‘‘ [1]