طہارت کا بیان

طہارت کی اقسام

طہارت کی دو قسمیں ہیں:ظاہری اور باطنی ٭ظاہری طہارت:اس کی دو قسمیں: (1)پلیدی اور نجاست سے طہارت، (2)طہارت حَدَث،یعنی حکمِ نجاست(جنابت،حیض و نفاس اور بے وضو ہونے سے پاک صاف ہوجانا)۔نمازی پر لازم ہے کہ وہ لباس،بدن اور نماز کی جگہ کو پاک پانی کے ساتھ نجاست زائل کر کے پاک بنائے،حَدَث سے طہارت وضو،غسل اور تیمم سے حاصل ہوتی ہے۔ ٭باطنی طہارت: نفس کو گناہ اور نافرمانی کے اثرات سے پاک اور صاف رکھنا،اس کے لیے گناہوں اور نافرمانیوں سے سچی توبہ کی ضرورت ہوتی ہے اور دل کو شرک،شک،حسد،غصہ،کینہ،خیانت،بڑائی،خودپسندی،ریا اور نمود ونمائش کی آلودگیوں سے منزہ وپاک کرنا ہے۔اس کے لیے اخلاص،یقین،نیکی کی محبت،حوصلہ،سچائی،تواضع اور تمام ارادوں اور اعمال میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کا جذبہ ضروری ہے۔