قضائے حاجت کے آداب

قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد کے آداب

1: بیت الخلاء(لیٹرین)سے نکلتے وقت پہلے دایاں پاؤں باہر رکھے۔اور یہ دعا پڑھے:’غُفْرَانَکَ‘ ’’(اے اللہ!میں)تیری مغفرت طلب کرتا ہوں۔‘‘[4] یا یہ دعا پڑھے:((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِي أَذْھَبَ عَنِّي الْأَذٰی وَعَافَانِي)) ’’سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے،جس نے مجھ سے گندگی دور کر کے مجھے عافیت دی۔‘‘[5]