جہجہاہ نامی آدمی کا ظہور

جہجہاہ نامی آدمی کا ظہور

آخری زمانے میں جو لوگ ظاہر ہوں گے،یالوگوں میں جن کا غلبہ اور غلغلہ ہوگا،ان میں سے بعض کے اوصاف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیے ہیں اور بعضوں کے نام لیے ہیں ۔ ان ہی لوگوں میں سے ایک جہجہاہ نامی شخص ہوگا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دن اور رات اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے یہاں تک کہ غلاموں میں سے ایک آدمی بادشاہ بن جائے ؛ اس کانام جہجہاہ لیا جاتا ہوگا۔‘‘ (مسلم) ایک نسخہ میں ہے: ’’اس کا نام جہجہل ہوگا۔ ‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جہجہاہ اصل میں چیخ کو کہتے ہیں ۔ ‘‘