بعض عرب قبیلوں کا بتوں کی پوجا پر لوٹ جانا

بعض عرب قبیلوں کا بتوں کی پوجا پر لوٹ جانا

جزیرۂ عرب میں شرک تھا اور بتوں کی پوجا کی جاتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو قوت د ی اور اپنے لشکر سے ان کی تائید (مدد و نصرت )کی۔ یہاں تک کہ آپ نے بت مٹادیے، اور اللہ وحدہ لاشریک کی توحید بجالائی جانے لگی۔ مگر قرب قیامت میں ایک مرحلہ ایسا بھی آئے گا کہ لوگ دین سے دور ہوجائیں گے، اور علم سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ اوران میں سے ایک گروہ دوبارہ بتوں کی بندگی کرنے لگ جائے گا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دوس قبیلہ کی عورتیں ذوالخصلہ کے بت خانہ میں چکر نہ لگائیں ۔‘‘ (بخاری) ذو الخصلہ وہ بت خانہ ہے جہاں پر جاہلیت میں دوس قبیلہ والے پوجا پاٹ کیا کرتے تھے۔ دوس قبیلہ جزیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں رہتا ہے۔