امت کے آخری لوگوں کا پہلوں پر لعنت کرنا

امت کے آخری لوگوں کا پہلوں پر لعنت کرنا

آخری زمانے میں بدعات کی کثرت ہوجائے گی اور آخر میں آنے والے لوگ پہلے لوگوں کو برا سمجھیں گے، اور وہ ان کے فضائل کو بھلا دیں گے ؛ جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ؛ اور ان کی قدر و منزلت۔ اوراللہ تعالیٰ نے ان کی جو تعریف اور مدح سرائی کی ہے، لوگ یا تو اس سے غافل ہوجائیں گے، یا جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کریں گے۔پس اس امت کے بعد میں آنے والے بعض لوگ پہلے گزرے ہوئے لوگوں پر لعنت کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ اس امت میں بعد میں آنے والے پہلوں پر لعنت کریں ۔‘‘