لونڈی کا اپنے آقا کو جنم دینا

لونڈی کا اپنے آقا کو جنم دینا

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لونڈی (مملوکہ ) ایسے لڑکے کو جنے گی جو اس کا آقا بن جائے گا۔ اس کی ایک کیفیت یہ ہوسکتی ہے کہ کوئی آزاد شخص اپنی لونڈی سے جماع کرے،وہ اس جماع سے حاملہ ہوجائے، پھر بیٹے کو جنم دے، یہ بیٹا جوان ہوجائے۔ ایک شخص آزاد ہو، مگر اس کا باپ زندہ ہو، اورماں ابھی تک لونڈی ہو، تو یہ لڑکا بھی اس عورت کے لیے آقا ہی تصور ہوگا۔ حضرت جبرئیل والی حدیث میں ہے جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھاتوآپ نے فرمایا :’’ہاں میں اس کی علامات تمہیں بتا دیتا ہوں جب تم دیکھو کہ عورتیں اپنے مالکوں کو جنم دے رہی ہیں …‘‘ ( تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔) (مسلم ) اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ’’ لونڈیاں بادشاہوں کو جنم دیں گی۔ تواس طرح ماں اس کی رعیت میں سے ایک ہوگی اور یہ بادشاہ اپنی رعیت کا سردار ہوگا۔