قرآن کے علاوہ باقی کتابوں کا عام ہوجانا

قرآن کے علاوہ باقی کتابوں کا عام ہوجانا

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کتابوں میں لوگوں کی رغبت بڑھ جائے گی۔ کتابیں خریدو فروخت ہوں گی، چھاپی جائیں گی، اور کتب خانوں میں ان کی مارکیٹنگ قرآن سے زیادہ ہوجائے گی۔ اس کی دلیل سابقہ حدیث ہے، جس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ …اور لوگوں میں ’’ مساۃ‘‘ پھیل جائے گی؟ میں نے پوچھا : یارسول اللہ ! یہ ’’مساۃ ‘‘ کیا چیز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہر وہ چیز جو کتاب اللہ کے سوا لکھی جائے۔‘‘ (طبرانی)