مراکش و افریقہ

یحییٰ بن محمد

یحییٰ بن محمد نے سلطنت کو خوب رونق دی۔ اور اس کے زمانے میں سلطنت ادریسیہ عظیم الشان سلطنتوں میں شمار ہونے کے قابل ہو گئی۔ شہر فاس کی آبادی میں خوب ترقی ہوئی۔ تجارت کی گرم بازاری ہوئی۔ علماء و فضلاء دور دور سے آ آ کر دربار ادریسیہ میں جمع ہوئے۔