دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں
ابویزید کی گرفتاری اور وفات
محرم ۳۳۶ھ کو سب سے آخری لڑائی ہوئی۔ قلعہ کتامہ میں ابویزید بعد شکست محصور اور اس کے بعد گرفتار ہوا۔ وہ گرفتاری کے وقت خطرناک طور پر زخمی تھا چند ہی روز کے بعد فوت ہو گیا۔ اور اسمٰعیل نے اس کی کھال نکلوا کر اس میں بھس بھروایا۔ ان واقعات کے بعد اسمٰعیل قیروان کی جانب آیا۔ لیکن ساتھ ہی اس کے پاس خبر پہنچی کہ ملک مغرب کے عامل حمید بن یصلین نے دولت عبیدیہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے خلافت امویہ اندلس کی اطاعت اختیار کر لی ہے۔ اسمٰعیل فوجیں لے کر اس طرف روانہ ہوا۔ مقام تاہرت پر معرکہ آارئیاں ہوئیں۔ حمید کو شکست ہوئی۔ اسی حالت میں خبر پہنچی کہ فضل بن ابویزید نے فوجیں