دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

اسمٰعیل کی وفات

۳۴۰ھ میں اسمٰعیل نے ایک زبردست جنگی بیڑہ تیار کر کے حاکم صقلیہ حسین بن علی کو لکھا کہ تم بھی شاہی بیڑہ کے ساتھ مہم میں شامل ہونے کے لئے تیار رہو۔ چنانچہ حملہ کر کے ملک اٹلی کا جنوبی حصہ فتح کر لیا گیا۔ اور ۳۴۲ھ میں یہ فتح مند فوج مع مال غنیمت قیروان اور مہدیہ کی طرف واپس آئی۔ جب کہ اسمٰعیل ماہ رمضان ۳۴۱ھ میں فوت ہو چکاتھا۔