دولت عبیدیین مصر و افریقہ میں

ظافر بن حافظ عبیدی

ظافر نے تخت نشین ہو کر عادل بن سلار والی اسکندریہ کو اپنا وزیر بنایا۔ عادل نے نظم و نسق سلطنت اپنے ہاتھ میں لے کر ظافر کو شاہ شطرنج بنا دیا۔ ۵۴۸ھ میں عیسائیوں نے عسقلان کا محاصرہ کیا۔ اہل عسقلان نے محصور ہو کر دربار قاہرہ میں امداد و اعانت کی درخواست بھیجی یہاں سے وزیرالسلطنت عادل نے اپنے ربیب عباس بن ابی الفتوح کو فوج دے کر عسقلان سے عیسائیوں کا محاصرہ اٹھانے کی غرض سے روانہ کیا۔ یہاں ظافر اور عباس میں یہ سازش ہو گئی تھی کہ