دولت قرامطۂ باطنیہ (فارس)
فدائیوں کے مقتولین
ان ملحد فدائیوں کے ہاتھ سے جو لوگ قتل ہوئے۔ ان میں خواجہ نظام الملک طوسی‘ وزیر اعظم سلطان الپ ارسلان و ملک شاہ سلجوقی۔ فخر الملک بن خواجہ نظام الملک۔ جناب شمس تبریزی پیر طریقت مولوی رومی نظام الملک معود بن علی خوارزم شاہ۔۔۔ سلطان شہاب الدین غوری اور بعض عیسائی سلاطین یورپ خاص طور پر قابل تذکرہ ہیں۔ سلطان صلاح الدین ایوبی۔ اور حضرت امام فخر الدین رازی کو بھی ملاحدہ نے قتل کی دھمکی دی تھی مگر وہ بچ گئے۔