مغولان چنگیزی
سلطان جلال الدین کا انجام
دو روایتیں سلطان جلال الدین کے انجام کی نسبت مشہور ہیں۔ ایک یہ کہ اس کو کسی پہاڑی شخص نے جبکہ وہ پہاڑ میں کسی جگہ آرام کرنے کے لئے ٹھہرا ہوا تھا۔ اس کے گھوڑے اور لباس کے لالچ میں دھوکے سے قتل کر دیا۔ دوسری روایت یہ ہے کہ وہ تبدیل لباس مشائخ عظام کی خدمت میں حاضر ہو کر صوفیوں اور عابدوں کی زندگی بسر کرنے لگا۔ اور دور دراز ملکوں میں سفر کرتا رہا۔ اور اسی زہد و عبادت کی حالت میں عرصۂ دراز تک زندہ رہا۔ واللٰہ اعلم بالصواب