مغولان چنگیزی

منکو خان

منکو خان نے اپنے بھائی قویلا خان کوختا کی حکومت سپرد کی اور اپنے دوسرے بھائی ہلاکو خان کو ایک عظیم الشان فوج دے کر ایران کی طرف روانہ کیا۔ منکو خان کی رسم تخت نشینی ۶۴۸ھ میں ادا ہوئی تھی۔ منکو خان مسلمانوں کے ساتھ بہت رعایت کرتا اور ان کو سب سے زیادہ محبوب رکھتا تھا۔