مغولان چنگیزی
قویلا خان کی موت
قویلا خان ۷۳ سال کی عمر اور ۳۵ سال کی سلطنت کے بعد فوت ہوا اس کی جگہ اس کا پوتا تیمور خان ملک چین میں تخت نشین ہوا۔ اس کے عہد میں انتظام سلطنت درہم برہم ہو گیا۔ ۷۰۰ھ میں قاآن تیمور خان فوت ہوا۔ اس کے بعد بھی اس خاندان کے چند شخصوں نے برائے نام حکومت کی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ تیمور قاآن کے وقت سے قویلا خان کے خاندان کی بادشاہ رخصت ہو گئی تھی۔ اب ہم کو ہلاکو خان ابن تولی خان کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ جس کو ایران و خراسان کی حکومت حاصل تھی۔ اور جس کے ہاتھوں سے خلافت بغداد برباد ہوئی۔