سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ

شامی معرکے

عراقی معرکوں کا حال اوپر مذکور ہو چکا ہے اور ہم ۱۶ ھ میں یزدجرد شاہ ایران کو مقام حلوان سے رئے کی جانب فرار ہوتا ہوا دیکھ چکے ہیں‘ لیکن اب ہم کو قریباً دو سال پیچھے ہٹ کر ملک شام کے حالات کی سیر کرنا ہے‘ دمشق کی فتح کا حال ہم اوپر پڑھ چکے ہیں‘ فتح دمشق کے بعد مقام فحل اور مقام بیسان کے معرکوں کی کیفیت بھی زیر مطالعہ آ چکی ہے‘ اب اسلامی لشکر مقام حمص کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔