سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
وفات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
۵۹ھ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے وفات پائی‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اکثر فرمایا کرتے تھے‘ الٰہی میں لڑکوں کی حکومت اور ۶۰ھ سے پناہ مانگتا ہوں‘ ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور وہ ۶۰ھ سے پہلے ہی فوت ہو گئے۔