مقتدر باللہ !

رومیوں کی چیرہ دستی

۳۱۴ھ میں اہل روم نے ملطیہ کو فتح کر لیا‘ ۳۱۵ھ میں ومیاط پر قابض ہو گئے‘ اور شہر کو غارت کر کے جامع مسجد میں ناقوس بجوایا‘ اسی سال اہل دیلم نے رے اور جبال کے علاقہ پر حملہ کر کے ہزارہا آدمی قتل کیے‘ اسی سال رومیوں نے خلاط پر قبضہ کیا اور وہاں کی جامع مسجد میں سے منبر نکال کر اس کی جگہ صلیب قائم کر کے گرجا بنا لیا۔