دوسری فصل
اتابق (ترکستان )
اس خاندان کا بانی اتابک طاہر تھا جو اتابکان فارس کا ایک فوجی سردار تھا‘ جس سال سنقر بن مودود نے فارس پر قبضہ کیا اسی سال ابو طاہر کو لرستان پر قبضہ کرنے کے لیے بھیجا تھا‘ چنانچہ ۵۴۳ھ میں ابو طاہر نے لرستان پر قبضہ کر کے اپنی حکومت کی بنیاد قائم کی‘ جو ۷۴۰ھ تک قائم رہی‘ اسی خاندان کا ایک شعبہ لرستان کوچک پر دسویں صدی ہجری تک حکومت کرتا رہا۔