دوسری فصل
دولت مظفریہ
مغلیہ سلاطین کے دربار میں امیر مظفر خراسانی ایک مشہور زبردست سردار تھا‘ اس کے بیٹے مبارز الدین کو ۷۱۳ھ میں مغل بادشاہ ابو سعید نے فارس کی گورنری عطا کی‘ ۷۱۵ھ میں فارس پر کرمان کا بھی اضافہ ہو گیا‘ اس نے فارس و کرمان پر قابض و متصرف ہو کر خود مختاری کا اعلان کیا‘ اس خاندان میں ۷۵۹ھ تک حکومت رہی‘ حافظ شیرازی مشہور شاعر اسی خاندان کے بادشاہ شجاع نامی کے دربار میں عزت کا مرتبہ رکھتے تھے۔