امیران اندلس

عروہ بن عبداللہ فہری

عروہ بن عبداللہ اندلس کے نامور سرداروں میں سے تھا‘ اس کی قوم اور خاندان کے لوگ اندلس میں بہ تعداد کثیر موجود تھے‘ یہ نہایت دیانت دار اور بہادر‘ سنجیدہ مزاج شخص تھا‘ مگر اندلس کے بعض لوگ اس سے ناراض ہو گئے اور حاکم افریقہ بشیر بن حنظلہ بن صفوان سے شکایت کی‘ بشیر بن حنظلہ بن صفوان نے بجائے اس کے یحییٰ بن سلمہ کو اندلس کی امارت پر مامور فرمایا‘ عروہ صرف چند مہینے اندلس کا امیر رہا۔