امیران اندلس

عثمان

امیر عثمان کو ۱۱۰ھ میں عبید بن عبدالرحمن والیٔ افریقہ نے مقرر کر کے بھیجا تھا‘ بشیر بن حنظلہ کے بعد عبید بن عبدالرحمن والیٔ افریقہ ہو چکا تھا‘ امیر عثمان نے صرف پانچ ہی مہینے حکومت کی‘ اس کے بعد حذیفہ بن الاحوص قیسی کو امیر اندلس مقرر کر کے بھیجا گیا۔