امیران اندلس
حذیفہ بن الاحوص
امیر حذیفہ بن الاحوص نے ۱۱۰ھ کے آخر تک اندلس میں حکومت کی‘ اس کے بعد محرم ۱۱۱ھ میں گورنر افریقہ نے بجائے حذیفہ کے ہیثم بن عبید کلابی کو اندلس کا حاکم مقرر کر کے بھیجا بعض روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خلیفۂ دمشق نے خود ہیثم کو مقرر کر کے بھیجا تھا۔