خلفائے اندلس

پہاڑی عیسائیوں کی سرکوبی

سلطان ہشام نے قرطبہ پہنچ کر ۱۷۵ء میں اپنے وزیر یوسف بن بخت کو ان پہاڑی عیسائیوں کی سرکوبی پر مامور کیا یوسف بن بخت نے ریاست ایسٹریاس پر حملہ کر کے تمام ریاست کو تہ و بالا کر ڈالا‘ یہ پہلا موقعہ تھا‘ کہ ایسٹریاس کے عیسائیوں کو مسلمانوں کے مقابل ہونا پڑا مگر وہ بہت بری طرح ہلاک و برباد کئے گئے اور ان کا حاکم برمیوڈر گرفتار کر لیا گیا‘ فتح کے بعد اس پہاڑی علاقے کو مسلمانوں نے اپنی سکونت کے ناقابل پا کر اسی حاکم کو دے دیا اور اس سے اطاعت و فرماں برداری اور ادائے خراج کا اقرار لے لیا۔