خلفائے اندلس
جنوبی فرانس کے مال غنیمت کے خمس سے مسجد قرطبہ کی تعمیر
جنوبی فرانس اور عیسائی صوبوں سے جو مال غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ آیا اس کا خمس جو سلطان ہشام کی خدمت میں پیش کیا گیا‘ وہ ۴۵ ہزار اشرفیاں تھیں‘ سلطان ہشام نے یہ تمام روپیہ مسجد قرطبہ کی تعمیر و تکمیل پر خرچ کیا۔