Sunan Abu Dawood 3116صحیح
مرتے وقت کلمہ توحید کی تلقین کرنا
حدیث نمبر: 3116
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمِسْمَعِيُّ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ أَبِي عَرِيبٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ.
معاذ بن جبل (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس کا آخری کلام لا إله إلا الله ہوگا وہ جنت میں داخل ہوگا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف : ١١٣٥٧) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٢٣٣، ٢٤٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس لئے مرتے وقت مرنے والے کے قریب لا إله إلا الله کہنا چاہیے تاکہ اس کی زبان پر بھی یہ کلمہ جاری ہوجائے۔
Narrated Muadh bin Jabal (RA) : The Messenger of Allah ﷺ as saying: If anyones last words are There is no god but Allah he will enter Paradise.