الأحقاف
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
تعارف
تعارف سورة الاحقاف
والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ والدین فر نبر دار اللہ کا اور ان کیل یے دعائیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الہٰی ! ہم ہر ایک نعمت کا شکر یہ ادا کرتے ہیں آپ سے ایسے اعمال صالحہ کی درخواست کرتے ہیں کہ جن سے آپ راضٰ ہوجائیں ۔ ہم سے کوتاہیاں ہوگئی ہیں ان کو معاف کر دیجئے ۔ فرمایا کہ ایسے لوگ بڑے خوش نصیب ہیں اور ان کی دعاؤں کو قبول کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ والدین کی اور اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں ان پر جہنم کی آگ کو مسلط کیا جائے گا۔
٭اس کتاب (قرآن مجید ) کو اس اللہ نے نازل فرمایا ہے جو زبر دست اور حکمت والا ہے ۔ اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق اور ایک مقرر مدت تک کے لئے پیدا کیا ہے اور جو لوگ کافر ہیں وہ اس چیز کی طرف توجہ نہیں کرتے جس سے ڈرایا گیا ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھے کہ ان میں سے کس کس چیز کو تمہارے ان معبودوں نے بنایا ہے جنہیں تم اللہ کے مقابلے میں پوجتے ہو اور کیا اللہ نے انہیں اپنا شریک بنا رکھا ہے ۔ اگر تم راستے سے بھٹک گئے ہیں اور ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں جن کی پکار کو نہ یہ سنتے ہیں اور قیامت کے دن تو وہ بالکل صاف انکار کریں گے اور کہیں گے کہ الہٰی ! ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وہ کفار کو جواب دینے سے عاجز آکر کہتے ہیں کہ اصل میں اس قرآن کو انہوں نے خودگھر لیا ہے یا کوئی کھلا ہوا ہے جادو ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فر مادیجئے کہ اگ میں نے اس قرآن کو خود گھڑلیا ہے تو اس جرم پر مجھے اللہ سے کون بچائے گا اور میں تم سے نہیں کہوں گا کہ مجھے بچا لو۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ میں اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں اور میں کوئی ایسا انوکھا اور نا ہوں ۔ جو مجھے حکم دیا جاتا ہے میں اس کی تعمیل کرتا ہوں ۔ ذرا تم سو چو کہ اگر یہ کلام اللہ کی طرف سے ہے ( اور یقینا ہے) اور تم نے اس کو نہیں مانا تو تمہارا انجا کیا ہوگا ؟ کیا تم سزا سے بچ جائو گے ؟ اپنی ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑ دو ۔ دیکھو تم بنی اسرائیل کو بڑا عالم و فاضل سمجھتے ہو اگر وہ ایمان لے آئے اور تم ایمان نہ لائے اور تم اپنی جگہ تکبر ہی کرتے رہ گئے تو تم ان ظالموں میں شمار ہوگے جنہیں اللہ کی ہدایت نہیں دیا کرتا۔
فر مایا گیا کہ جنات نے قرآن کریم کو سنا تو خود بھی ایمان لے آئے اور اپنی قوم کو بھی اس پر آمادہ کیا کہ وہ اللہ کے کلام پر ایمان لے آئیں لیکن انسان کیسا بدنصیب ہے کہ وہ جنات جو انسانوں کی جنس سے بھی نہیں ہیں وہ تو ایمان کی دولت سے مالا مال ہورہے ہیں اور خاص طور پر جن انسانوں کے لیے قرآن بھیجا گیا تھا وہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سعادت سے محروم ہیں۔
٭وہ کہتے ہیں کہ اگر ہماری کتاب کے مقابلے میں قرآن کوئی اچھی چیز ہوتا تو دوسروں کے مقابلے میں ہم سب سے پہلے اس کو مانتے اور اہمارے بڑے اور ذہین لوگ اس طرف توجہ کرتے چونکہ انہوں نے بھی اس کو قبول نہین کیا لہذا ایسا لگتا ہے کہ اس میں یقینا کوئی خرابی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قرآن سے پہلے اللہ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر اس زمانے کے لوگوں کی ہدایت کے لیے توریت کو نازل کیا اسی طرح اللہ نے عربی زبان میں اس قرآن کو نازل کیا ہے جو ظا لموں کو ان کے برے انجام سے ڈراتا ہے ۔ تمہاری کتاب کی تصدیق کرتا ہے اس میں نیک عمل کرنے والوں کو قدم قدم پر خوش خبریاں دی گئی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہما را رب اللہ ہے ۔ وہ اسی بات پر زندگی بھر رجمے رہتے ہیں تو ایسے لوگوں کے لیے آخرت میں کوئی رنج و غم نہ ہوگا۔ وہ ہمیشہ کی جنتوں میں رہیں گے۔
٭ فرمایا والدین کے ساتھ بہترین سلوک کرو۔ ان کی فرمانبرداری کا یہ حال ہے کہ جب وہ اپنی جوانی کو پہنچ جاتے ہیں اور چالیس سال ہی کی عمر کے باوقار ، سنجیدہ اور اعتدال پسند ہوتے ہیں تو وہ اس طرح دعا کرتے ہیں الہٰی ! میں ان تمام نعمتوں پر شکر ادا کرتا ہوں جو آپ نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہیں ۔ مجھے ایسے اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرما دیجئے جس سے آپ راضی ہوجائیں ۔ اور میری اولاد کو بھی بھلائی کی صلاحیت اور توفیق عطا فرما دیجئے۔ اور مجھ سے جو کو تاہیاں سرزد ہوگئی ہیں ان کو معاف کردیجئے ۔ فرمایا کہ ایسے لوگوں کو خوش خبری ہے کہ اللہ ان کے اعمال کو قبول کرلے گا۔ ان کی خطاؤں سے درگزر کرے گا اور ان کو جنت میں داخل کیا جائے گا۔ لیکن وہ لوگ جو والدین کے ساتھ گستاخی کا اندازہ اختیار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم حشر نشر اور جزا سزا کو نہیں مانتے یہ سب بےاصل اور بےبنیاد باتیں ہیں ۔ فرمایا کہ قیامت کے دن جب ایسے لوگوں کے سامنے جہنم کو لا یا جائیگا اور اللہ عذاب کا وعدہ پورا کرے گا تو یہ لوگ سرا سر نقصان اور گھاٹے میں رہیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ تم دنیا میں بہت مزر اڑا چکے ہو اب اس کی سزا بھگتوں اور اس طرح ان کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا۔
٭ قوم عاد جن کی اصلاح کے لیے حضرت ہود (علیہ السلام) کو بھیجا گیا تھا جب انہوں نے اپنی قوم کو کفر و شرک سے منع کیا تو انہوں نے حضرت ہود (علیہ السلام) کا مذاق اڑایا۔ جب ان سے کہا گیا کہ اگر تم نے اپنے کفر و شرک سے توبہ نہ کی تو تمہارے اوپر اللہ کا عذاب آسکتا ہے ۔ تو پوری قوم نے بڑی ڈھٹائی سے کہا ا ہے ہود (علیہ السلام) ! اگر تم سچے ہو تو اس عذاب کو لے آئو جس سے تم ہمیں ڈراتے رہتے ہو۔ جب وہ اپنی ضد پر جمے رہے تو اللہ نے ان پر ہوا کا زبر دست طوفان بھیجا جس نے انکی بستیوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ۔ ہوا کی تیزی کا یہ حال تھا کہ وہ قوم عاد کو زمین اور پتھروں پر پٹک پٹک کر ماررہی تھی۔ اہل مکہ سے کہا گیا کہ قوم عاد تم سے کہیں زیادہ طاقت ور قوم تھی لیکن جب انہوں نے اللہ کے رسول اور دین کا مذاق اڑایا تو ان کی طاقت و قوت ان کے کسی کام نہ آسکی جب کہ تم کو ان کے مقابلے میں کوئی خاص طاقت نہیں رکھتے ہو۔ عبرت دلانے کے لیے فرما یا کہ آج تم ان ہی قوموں کے کھنڈرات کے پاس گزرتے ہو جنہین جس طرح سمجھایا گیا تھا جب انہوں نے اللہ و رسول کے احکامات کو ماننے سے انکار کیا تو ان کو بچانے کی بھی نہ آسکا۔ اہل مکہ کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے جنات کے متعلق بتایا گیا کہ جنات تو قرآن کو سن کر ایمانے لے آئے لیکن تم انسان ہو کر بھی ایمان کی لذت سے محروم ہو۔
٭ فرمایا کہ جنات نے جب قرآن کریم کو سنا تو انہوں نے نہایت خاموشی سے سنا اور خود بھی ایمان لے آئے اور انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ انہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد ایک ایسا عجیب و غریب کلام سنا ہے جو سیدھا راستہ بتا تا ہے ۔ اگر تم اللہ کے اس کلام پر ایمان لے آئے تو تمہاری خطائیں معاف کردی جائیں گی لیکن اگر تم نے اس کا انکار کیا تو اللہ کے عذاب سے تمہیں کوئی بھی بچا نہ سکے گا اور تمہاری مدد کے لیے کوئی نہ آسکے گا۔
٭ مکہ والوں نے فرمایا کہ تم بھی جنات کی طرح ایمان لے آئو اور جہنم کی آگ سے بچ جائو۔ وہ اللہ ایسا ہے جس کی ہر چیز پر قدرت ہے۔ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے۔ فرمایا کہ جب قیامت میں ان منکرین سے پوچھا جائے گا کہ بتائو کیا قیامت ایک حقیقت نہیں ہے ؟ اس وقت ان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا اور وہ کہیں گے کہ واقعہ ہم غلطی پر تھے تو اللہ ان سے فر مائیں گے کہ اب عذاب جہنم کا مزہ چکھو۔
٭ آخری میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ان کفار و مشرکین کی حرکتوں پر صبر کیجئے۔ جب یہ لوگ اپنے سامنے جہنم کو دیکھیں گے تو ان پر ایسی دہشت طاری ہوگی کہ ان کی اتنی مدت بھی ایسی لگے گی جیسے وہ دن کی ایک کھڑی دنیا میں ٹھہر کر آئے ہیں اور پھر ان پر جہنم کو مسلط کردیا جائے گا۔