IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 92

  1. وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِیْ نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا١ؕ تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّةٌ هِیَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّةٍ١ؕ اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ١ؕ وَ لَیُبَیِّنَنَّ لَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿92﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَكُوْنُوْاتم نہ ہوجاؤ
    3. كَالَّتِيْاس عورت کی طرح
    4. نَقَضَتْاس نے توڑا
    5. غَزْلَهَااپنا سوت
    6. مِنْۢ بَعْدِبعد
    7. قُوَّةٍقوت (مضبوطی)
    8. اَنْكَاثًاٹکڑے ٹکڑے
    9. تَتَّخِذُوْنَتم بناتے ہو
    10. اَيْمَانَكُمْاپنی قسمیں
    11. دَخَلًۢادخل کا بہانہ
    12. بَيْنَكُمْاپنے درمیان
    13. اَنْکہ
    14. تَكُوْنَہوجائے
    15. اُمَّةٌایک گروہ
    16. هِىَوہ
    17. اَرْبٰىبڑھا ہوا (غالب)
    18. مِنْسے
    19. اُمَّةٍدوسرا گروہ
    20. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    21. يَبْلُوْكُمُآزماتا ہے تمہیں
    22. اللّٰهُاللہ
    23. بِهٖاس سے
    24. وَلَيُبَيِّنَنَّاور وہ ضرور ظاہر کریگا
    25. لَكُمْتم پر
    26. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    27. مَاجو
    28. كُنْتُمْتم تھے
    29. فِيْهِاس میں
    30. تَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے تم
Translation · Aasan Quran
اور جس عورت نے اپنے سوت کو مضبوطی سے کاتنے کے بعد اسے ادھیڑ کرتار تار کردیا تھا، اس جیسے نہ بن جانا (39) کہ تم بھی اپنی قسموں کو (توڑ کر) آپس کے فساد کا ذریعہ بنانے لگو، صرف اس لیے کہ کچھ لوگ دوسروں سے زیادہ فائدے حاصل کرلیں۔ (40) اللہ اس کے ذریعے تمہاری آزمائش کر رہا ہے۔ اور قیامت کے دن وہ تمہیں وہ باتیں ضرور کھول کر بتادے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔
Tafseer · Aasan Quran

39: روایات میں ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک دیوانی عورت تھی جسے خرقاء کہتے تھے۔ وہ بڑی محنت سے دن بھر سوت کا تتی تھی، اور شام کو اسے ادھیڑ ڈالتی تھی۔ یہ عورت اس معاملے میں ایک ضرب المثل بن گئی تھی۔ جب کوئی شخص اچھا خاصا کام کر کے خود ہی اسے بگاڑ دے تو اسے اس عورت سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ یہاں یہ تشبیہ ان لوگوں کے لیے استعمال کی گئی ہے جو زور و شور سے کسی بات کی قسم کھا کر اسے توڑ ڈالیں

40: جھوٹی قسم کھانے یا قسم کو توڑنے کا مقصد عام طور پر کوئی نہ کوئی دنیا کا فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے فرمایا گیا ہے کہ اس معمولی سے فائدے کی خاطر ایسے گناہ کا ارتکاب نہ کرو۔