آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 217
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْهِ١ؕ قُلْ قِتَالٌ فِیْهِ كَبِیْرٌ١ؕ وَ صَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ كُفْرٌۢ بِهٖ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ۗ وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ١ؕ وَ لَا یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتّٰى یَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِیْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا١ؕ وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿217﴾
- يَسْئَلُوْنَكَوہ آپ سے سوال کرتے ہیں
- عَنِسے
- الشَّهْرِ الْحَرَامِمہینہ حرمت والا
- قِتَالٍجنگ
- فِيْهِاس میں
- قُلْآپ کہ دیں
- قِتَالٌجنگ
- فِيْهِاس میں
- كَبِيْرٌبڑا
- وَصَدٌّاور روکنا
- عَنْسے
- سَبِيْلِراستہ
- اللّٰهِاللہ
- وَكُفْرٌاور نہ ماننا
- بِهٖاس کا
- وَاور
- الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام
- وَ اِخْرَاجُاور نکال دینا
- اَھْلِهٖاس کے لوگ
- مِنْهُاس سے
- اَكْبَرُبہت بڑا
- عِنْدَنزدیک
- اللّٰهِاللہ
- وَالْفِتْنَةُاور فتنہ
- اَكْبَرُبہت بڑا
- مِنَسے
- الْقَتْلِقتل
- وَلَا يَزَالُوْنَاور وہ ہمیشہ رہیں گے
- يُقَاتِلُوْنَكُمْوہ تم سے لڑیں گے
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يَرُدُّوْكُمْتمہیں پھیر دیں
- عَنْسے
- دِيْنِكُمْتمہارا دین
- اِنِاگر
- اسْتَطَاعُوْاوہ کرسکیں
- وَمَنْاور جو
- يَّرْتَدِدْپھر جائے
- مِنْكُمْتم میں سے
- عَنْسے
- دِيْنِهٖاپنا دین
- فَيَمُتْپھر مرجائے
- وَھُوَاور وہ
- كَافِرٌکافر
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- حَبِطَتْضائع ہوگئے
- اَعْمَالُهُمْان کے اعمال
- فِيمیں
- الدُّنْيَادنیا
- وَاور
- الْاٰخِرَةِآخرت
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- اَصْحٰبُ النَّارِدوزخ والے
- ھُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
تشریح : سورة توبہ (9: 36) میں چار مہینوں کو اشہر حرم کہا گیا ہے، یعنی حرمت والے مہینے، آنحضرت ﷺ نے ان کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ چار مہینے رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم ہیں، ان مہینوں میں جنگ منع ہے، البتہ اگر کوئی دشمن حملہ کردے تو اپنا دفاع کیا جاسکتا ہے، ایک مرتبہ ایک سفر کے دوران چند صحابہ کی کچھ مشرکین سے جھڑپ ہوگئی اور مشرکین میں سے ایک آدمی عمرو بن ضمری مسلمانوں کے ہاتھوں مارا گیا، یہ واقعہ جمادی الثانیہ کی 29 تاریخ کی شام کو واقع ہوا، لیکن اس شخص کے قتل ہوتے ہی رجب کا چاند نظر آگیا، اس پر مشرکین نے مسلمانوں کے خلاف ایک طوفان مچادیا کہ یہ لوگ حرمت والے مہینوں کا بھی پاس نہیں کررہے ہیں، یہ آیت اس پروپیگنڈے کے پس منظر میں نازل ہوئی ہے، جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ اول تو عمرو بن امیہ کا قتل غلط فہمی میں ہوا جان بوجھ کر حرمت والے مہینے میں قتل نہیں کیا گیا، لیکن جو لوگ اس واقعے پر طوفان کھڑا کئے ہوئے ہیں، بلکہ جو لوگ حقیقۃً مسجد حرام میں عبادت کے اہل ہیں، ان کے لئے زندگی اجیرن بناکر انہیں یہاں سے نکلنے پر مجبور کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔