IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 29

  1. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۗ ثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿29﴾

    1. ھُوَوہی ہے
    2. الَّذِىْجس نے
    3. خَلَقَپیدا کیا
    4. لَكُمْواسطے تمہارے
    5. مَّاجو کچھ ہے
    6. فِى الْاَرْضِزمین میں
    7. جَمِيْعًاسارے کا سارا / سب کچھ
    8. ثُمَّپھر
    9. اسْتَوٰٓىوہ متوجہ ہوا / ارادہ کیا
    10. اِلَىطرف
    11. السَّمَآءِآسمان کے
    12. فَسَوّٰىھُنَّپس برابر کردیا ان کو / درست بنایا ان کو / ہموار کیا ان کو
    13. سَبْعَسات
    14. سَمٰوٰتٍآسمانوں کو
    15. وَاور
    16. ھُوَوہ
    17. بِكُلِّساتھ ہر
    18. شَىْءٍچیز کے
    19. عَلِيْمٌخوب علم والا ہے
Translation · Aasan Quran
وہی ہے جس نے زمین میں جو کچھ ہے تمہارے لئے پیدا کیا (26) پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا، چنانچہ ان کو سات آسمانوں کی شکل میں ٹھیک ٹھیک بنادیا، اور وہ ہر چیز کا پورا علم رکھنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

26: انسان کو توجہ دلائی جارہی ہے کہ وہ کائنات کی جتنی چیزوں سے فائدہ اٹھاتا ہے سب اللہ تعالیٰ کی عطا فرمائی ہوئی ہیں، ان میں سے ہر چیز اس کی توحید کی گواہی دے رہی ہے اس کے باوجود اس کے ساتھ کفر کارویہ اختیار کرنا کتنی بڑی ناشکری ہے، اسی آیت سے فقہاء نے یہ اصول بھی مستنبط کیا ہے کہ دنیا کی ہر چیز اصل میں حلال ہے اور جب تک کسی چیز کی حرمت پر کوئی دلیل نہ ہو اس وقت تک اس کو حلال ہی سمجھا جائے گا۔