آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 102
وَ اِذَا كُنْتَ فِیْهِمْ فَاَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْۤا اَسْلِحَتَهُمْ١۫ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْیَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَآئِكُمْ١۪ وَ لْتَاْتِ طَآئِفَةٌ اُخْرٰى لَمْ یُصَلُّوْا فَلْیُصَلُّوْا مَعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَ اَسْلِحَتَهُمْ١ۚ وَدَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَ اَمْتِعَتِكُمْ فَیَمِیْلُوْنَ عَلَیْكُمْ مَّیْلَةً وَّاحِدَةً١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَنْ تَضَعُوْۤا اَسْلِحَتَكُمْ١ۚ وَ خُذُوْا حِذْرَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا﴿102﴾
- وَاِذَااور جب
- كُنْتَآپ ہوں
- فِيْهِمْان میں
- فَاَقَمْتَپھر قائم کریں
- لَھُمُان کے لیے
- الصَّلٰوةَنماز
- فَلْتَقُمْتو چاہیے کہ کھڑی ہو
- طَآئِفَةٌایک جماعت
- مِّنْھُمْان میں سے
- مَّعَكَآپ کے ساتھ
- وَلْيَاْخُذُوْٓااور چاہیے کہ وہ لے لیں
- اَسْلِحَتَھُمْاپنے ہتھیار
- فَاِذَاپھر جب
- سَجَدُوْاوہ سجدہ کرلیں
- فَلْيَكُوْنُوْاتو ہوجائیں گے
- مِنْ وَّرَآئِكُمْتمہارے پیچھے
- وَلْتَاْتِاور چاہیے کہ آئے
- طَآئِفَةٌجماعت
- اُخْرٰىدوسری
- لَمْ يُصَلُّوْانماز نہیں پڑھی
- فَلْيُصَلُّوْاپس وہ نماز پڑھیں
- مَعَكَآپ کے ساتھ
- وَلْيَاْخُذُوْااور چاہیے کہ لیں
- حِذْرَھُمْاپنا بچاؤ
- وَاَسْلِحَتَھُمْاور اپنا اسلحہ
- وَدَّچاہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَوْ تَغْفُلُوْنَکہں تم غافل ہو
- عَنْسے
- اَسْلِحَتِكُمْاپنے ہتھیار (جمع)
- وَاور
- اَمْتِعَتِكُمْاپنے سامان
- فَيَمِيْلُوْنَتو وہ جھک پڑیں (حملہ کریں)
- عَلَيْكُمْتم پر
- مَّيْلَةًجھکنا
- وَّاحِدَةًایک بار (یکبارگی)
- وَلَااور نہیں
- جُنَاحَگناہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- اِنْاگر
- كَانَہو
- بِكُمْتمہیں
- اَذًىتکلیف
- مِّنْ مَّطَرٍبارش سے
- اَوْ كُنْتُمْیا تم ہو
- مَّرْضٰٓىبیمار
- اَنْ تَضَعُوْٓاکہ اتار رکھو
- اَسْلِحَتَكُمْاپنا اسلحہ
- وَخُذُوْااور لے لو
- حِذْرَكُمْاپنا بچاؤ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- اَعَدَّتیار کیا
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- عَذَابًاعذاب
- مُّهِيْنًاذلت والا
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) جب تم ان کے درمیان موجود ہو اور انہیں نماز پڑھاؤ تو (دشمن سے مقابلے کے وقت اس کا طریقہ یہ ہے کہ) مسلمانوں کا ایک گروہ تمہارے ساتھ کھڑا ہوجائے اور اپنے ہتھیار ساتھ لے لے۔ پھر جب یہ لوگ سجدہ کرچکیں تو تمہارے پیچھے ہوجائیں، اور دوسرا گروہ جس نے ابھی تک نماز نہ پڑھی ہو آگے آجائے، اور وہ تمہارے ساتھ نماز پڑھے، اور وہ اپنے ساتھ اپنے بچاؤ کا سامان اور اپنے ہتھیار لے لے۔ کافر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے سامان سے غافل ہوجاؤ تو وہ ایک دم تم پر ٹوٹ پڑیں۔ اور اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو تو اس میں بھی تم پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم اپنے ہتھیار اتار کر رکھ دو ، ہاں اپنے بچاؤ کا سامان ساتھ لے لو۔ بیشک اللہ نے کافروں کے لیے ذلت والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔