آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 36
وَ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ لَا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْۢبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَاۙ﴿36﴾
- وَاعْبُدُوااور تم عبادت کرو
- اللّٰهَاللہ
- وَلَا تُشْرِكُوْااور نہ شریک کرو
- بِهٖاس کے ساتھ
- شَيْئًاکچھ۔ کسی کو
- وَّاور
- بِالْوَالِدَيْنِماں باپ سے
- اِحْسَانًااچھا سلوک
- وَّاور
- بِذِي الْقُرْبٰىقرابت داروں سے
- وَالْيَتٰمٰياور یتیم (جمع)
- وَالْمَسٰكِيْنِاور محتاج (جمع)
- وَالْجَارِہمسایہ
- ذِي الْقُرْبٰىقرابت والے
- وَالْجَارِاور ہمسایہ
- الْجُنُبِاجنبی
- وَالصَّاحِبِ بالْجَنْۢبِاور پاس بیٹھنے والے (ہم مجلس)
- وَاور
- ابْنِ السَّبِيْلِمسافر
- وَمَااور جو
- مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْتمہاری ملک (کنیز۔ غلام
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يُحِبُّدوست نہیں رکھتا
- مَنْجو
- كَانَہو
- مُخْتَالًااترانے والا
- فَخُوْرَۨابڑ مارنے والا
29: قرآن و سنت نے پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی بڑی تاکید فرمائی ہے پھر پڑوسیوں کے تین درجے اس آیت میں بیان فرمائے گئے ہیں۔ پہلے درجے کو ”جار ذی القربی“ (قریب والا پڑوسی) اور دوسرے کو ”الجار الجنب“ کہا گیا ہے جس کا ترجمہ اوپر دور والے پڑوسی سے کیا گیا ہے۔ پہلے سے مراد وہ پڑوسی ہے جس کا گھر اپنے گھر سے بالکل ملا ہوا ہو، اور دوسرے سے مراد وہ پڑوسی ہے جس کا گھر اتنا ملا ہوا نہ ہو۔ بعض حضرات نے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ پہلے سے مراد وہ پڑوسی ہے جو رشتہ دار بھی ہو، اور دوسرے مراد وہ جو صرف پڑوسی ہو۔ نیز بعض مفسرین نے پہلے کا مطلب مسلمان پڑوسی اور دوسرے کا مطلب غیر مسلم پڑوسی بتایا ہے قرآن کریم کے الفاظ میں ان سب معانی کی گنجائش ہے۔ خلاصہ یہ کہ پڑوسی چاہے رشتہ دار ہو یا اجنبی، مسلمان ہو یا غیرمسلم، اس کا گھر بالکل ملا ہوا ہو یا ایک دو گھر چھوڑ کر ہو، ان سب کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تاکید فرمائی گئی ہے۔
30: یہ پڑوسی کی تیسری قسم ہے جس کو قرآن کریم نے صاحب بالجنب سے تعبیر فرمایا ہے۔ وَ الصَّاحِبِ بالْجَنْبِ : اس سے مراد وہ شخص ہے جو عارضی طور پر تھوڑی دیر کے لئے ساتھی بن گیا ہو، مثلاً سفر کے دوران ساتھ بیٹھا یا کھڑا ہو، یا کسی مجلس یا کسی لائن میں لگے ہوئے اپنے پاس ہو، وہ بھی ایک طرح کا پڑوسی ہے اور اس کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کی تاکید فرمائی گئی ہے، بلکہ اس سے بھی آگے ہر راہ گیر اور مسافر کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے چاہے وہ اپنا ساتھی یا پڑوسی نہ ہو۔