IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 59

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ١ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا۠ع﴿59﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. اٰمَنُوْٓاایمان لائے (ایمان والے)
    4. اَطِيْعُوااطاعت کرو
    5. اللّٰهَاللہ
    6. وَاَطِيْعُوااور اطاعت کرو
    7. الرَّسُوْلَرسول
    8. وَاُولِي الْاَمْرِصاحب حکومت
    9. مِنْكُمْتم میں سے
    10. فَاِنْپھر اگر
    11. تَنَازَعْتُمْتم جھگڑ پڑو
    12. فِيْ شَيْءٍکسی بات میں
    13. فَرُدُّوْهُتو اس کو رجوع کرو
    14. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    15. وَالرَّسُوْلِاور رسول
    16. اِنْاگر
    17. كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَتم ایمان رکھتے ہو
    18. بِاللّٰهِاللہ پر
    19. وَالْيَوْمِاور روز
    20. الْاٰخِرِآخرت
    21. ذٰلِكَیہ
    22. خَيْرٌبہتر
    23. وَّاَحْسَنُاور بہت اچھا
    24. تَاْوِيْلًاانجام
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو اور تم میں سے جو لوگ صاحب اختیار ہوں ان کی بھی۔ (41) پھر اگر تمہارے درمیان کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو اگر واقعی تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اسے اللہ اور رسول کے حوالے کردو۔ یہی طریقہ بہترین ہے اور اس کا انجام بھی سب سے بہتر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

41: أُولِي الْأَمْرِ : سے مراد اکثر مفسرین کے مطابق مسلمان حکمران ہیں، جائز امور میں ان کے احکام کی اطاعت بھی مسلمانوں کا فرض ہے، البتہ یہ اطاعت اس شرط کے ساتھ ہے کہ وہ کسی ایسی بات کا حکم نہ دیں جو شرعاً جائز ہو، اس بات کو قرآن کریم نے دو طرح واضح فرمایا ہے، ایک تو اس طرح کے اصحاب اختیار کی اطاعت کا ذکر اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد فرمایا ہے، جس میں یہ اشارہ ہوگیا کہ حکمرانوں کی اطاعت اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے تابع ہے، دوسرے اگلے جملے میں مزید صراحت کے ساتھ بتادیا کہ اگر کسی معاملہ میں یہ اختلاف پیدا ہوجائے کہ آیا حکمرانوں کا دیا ہوا حکم صحیح اور قابل اطاعت ہے یا نہیں، تو اسے اللہ اور اس کے رسول کے حوالے کردو، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس حکم کو قرآن اور سنت کی کسوٹی پر پرکھ کر دیکھو، اگر وہ قرآن وسنت کے خلاف ہو تو اس کی اطاعت واجب نہیں ہے اور حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ ایسا حکم واپس لیں اور اگر وہ حکم قرآن وسنت کے کسی صریح یا اجماعی طو رپر مسلم حکم کے خلاف نہیں ہے تو عام مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس پر عمل کریں۔