احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 148

  1. وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؐؕ اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿148﴾

    1. وَلِكُلٍّاور ہر ایک کے لیے
    2. وِّجْهَةٌایک سمت
    3. ھُوَوہ
    4. مُوَلِّيْهَااس طرف رخ کرتا ہے
    5. فَاسْتَبِقُواپس تم سبقت لے جاؤ
    6. الْخَيْرٰتِنیکیاں
    7. اَيْنَ مَاجہاں کہیں
    8. تَكُوْنُوْاتم ہوگے
    9. يَاْتِ بِكُمُلے آئے گا تمہیں
    10. اللّٰهُاللہ
    11. جَمِيْعًااکٹھا
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    13. عَلٰيپر
    14. كُلِّہر
    15. شَيْءٍچیز
    16. قَدِيْرقدرت رکھنے والا
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجہ ہو رہا ہے (1) تم اپنی نیکیوں کی طرف دوڑو۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے، اللہ تمہیں لے آئے گا۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

148۔ 1 یعنی ہر مذہب والے نے اپنا پسندیدہ قبلہ بنا رکھا ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے۔ ایک دوسرا مفہوم یہ کہ ہر ایک مذہب نے اپنا ایک راستہ اور طریقہ بنا رکھا ہے، جیسے قرآن مجید کے دوسرے مقام پر ہے۔

آیت (لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّمِنْهَاجًا ۭوَلَوْ شَاۗءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰكِنْ لِّيَبْلُوَكُمْ فِيْ مَآ اٰتٰىكُمْ) 5:48 یعنی اللہ تعالیٰ نے ہدایت اور ضلالت دونوں کی وضاحت کے بعد انسان کو ان دونوں میں سے کسی کو بھی اختیار کرنے کی جو آزادی دی ہے، اس کی وجہ سے مختلف طریقے اور دستور لوگوں نے بنا لئے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو ایک ہی راستے یعنی ہدایت کے راستے پر چلا سکتا تھا، لیکن یہ سب اختیارات دینے سے مقصود ان کا امتحان ہے۔ اس لئے اے مسلمانوں تم تو خیر کی طرف سبقت کرو، یعنی نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو یہ وحی الٰہی اور اتباع رسول ﷺ ہی کا راستہ ہے جس سے دیگر محروم ہیں۔