احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 161

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ﴿161﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. كَفَرُوْاکافر ہوئے
    4. وَمَاتُوْااور وہ مرگئے
    5. وَھُمْاور وہ
    6. كُفَّارٌکافر
    7. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. لَعْنَةُلعنت
    10. اللّٰهِاللہ
    11. وَالْمَلٰٓئِكَةِاور فرشتے
    12. وَالنَّاسِاور لوگ
    13. اَجْمَعِيْنَتمام
Translation · Ahsan-ul-Bayan
یقیناً جو کفار اپنے کفر میں ہی مرجائیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

161۔ 1 اس سے معلوم ہوا کہ جن کی بابت یقینی علم ہے کہ ان کا خاتمہ کفر پر ہوا ہے ان پر لعنت جائز ہے لیکن اس کے علاوہ کسی بھی بڑے سے بڑے گنہگار مسلمان پر لعنت کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ ممکن ہے مرنے سے پہلے اس نے توبہ کرلی ہو یا اللہ نے اس کے دیگر نیک اعمال کی وجہ سے اس کی غلطیوں پر قلم عفو پھیر دیا ہو۔

جس کا علم ہمیں نہیں ہوسکتا البتہ جن بعض معاصی پر لعنت کا لفظ آیا ہے ان کے مرتکبین کی بابت کہا جاسکتا ہے کہ یہ لعنت والے کام کر رہے ہیں ان سے اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو یہ بارگاہ الٰہی میں ملعون قرار پاسکتے ہیں۔