احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 170
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ﴿170﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جاتا ہے
- لَهُمُانہیں
- اتَّبِعُوْاپیروی کرو
- مَآ اَنْزَلَجو اتارا
- اللّٰهُاللہ
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- بَلْ نَتَّبِعُبلکہ ہم پیروی کریں گے
- مَآ اَلْفَيْنَاجو ہم نے پایا
- عَلَيْهِاس پر
- اٰبَآءَنَااپنے باپ دادا
- اَوَلَوْبھلا اگرچہ
- كَانَہوں
- اٰبَآؤُھُمْان کے باپ دادا
- لَا يَعْقِلُوْنَنہ سمجھتے ہوں
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا يَهْتَدُوْنَاور نہ ہدایت یافتہ ہوں
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں ہم اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کردہ راہ ہوں (1)۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
170۔ 1 آج بھی اہل بدعت کو سمجھایا جائے کہ ان بدعات کی دین میں کوئی اصل نہیں تو وہ بھی جواب دیتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے آباؤ اجداد سے چلی آرہی ہیں۔ حالانکہ آباؤ جداد بھی دینی بصیرت سے بےبہرہ اور ہدایت سے محروم رہ سکتے ہیں اس لئے دلائل شریعت کے مقابلے میں آباء پرستی کی پیروی غلط ہے۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس دلدل سے نکالے۔